داعش کے خلاف جنگ زیربحث.. شہزادہ محمد بن سلمان واشنگٹن میں

Prince Mohammad Bin Salman

Prince Mohammad Bin Salman

واشنگٹن (جیوڈیسک) سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچ گئے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وہ داعش کے خلاف برسرجنگ بین الاقوامی اتحاد کے دوسرے اجلاس میں شریک سعودی وفد کی قیادت کریں گے۔ یہ اجلاس میری لینڈ کے امریکی فوجی اڈے میں منعقد ہو گا۔

اجلاس میں داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کی عسکری کارروائیوں کی سرانجام دہی اور اسی سے متعلق دیگر امور کو زیر بحث لایا جائے گا۔

سعودی سرکاری وفد میں نائب ولی عہد کے علاوہ شاہی دفتر کے مشیر ڈاکٹر محمد عیسی ، شاہی دفتر کے مشیر اور وزیر دفاع کے دفتر کے نگران عام فہد العیسی ، شاہی دفتر کے مشیر رافت الصباغ، چیف آف جنرل اسٹاف کمیٹی جنرل عبدالرحمن البنیان اور وزیر دفاع کے عسکری مشیر بریگیڈیئر جنرل احمد عسیری شامل ہیں۔

ان کے علاوہ وفد کے ارکان میں شاہی دفتر کے مشیر ڈاکٹر عزام الدخیل، سعودی کابینہ کے سکرٹریٹ کے مشیر احمد الخطیب اور عراق میں خادم حرمین شریفین کے سفیر ثامر السبہان بھی شامل ہیں۔