داعش نے ساڑھے تین ہزار خواتین اور بچوں کو غلام بنا رکھا ہے: اقوام متحدہ

ISIS

ISIS

جنیوا (جیوڈیسک) رپورٹ جاری کرتے اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کی ترجمان روینہ شامداسانی نے کہا عراق میں شہریوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا جنوری 2014 سے اکتوبر 2015 کے دوران تشدد کی اس لہر میں اٹھارہ ہزار آٹھ سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس عرصے کے دوران بتیس لاکھ افراد کو عارضی طور پر نقل مکانی کرنا پڑی۔ انہوں نے داعش کو عراق میں بڑھتے ہوئے تشدد کا ذمہ دار ٹھہرایا۔