اسلام نے بچوں سے محبت اور شفقت سے پیش آنے کا حکم دیا ہے۔ عابدہ رحمان

Peace Ammasdor Welfear Org

Peace Ammasdor Welfear Org

کراچی (پ ر) پیس ایمبیسیڈر ویلفیئر آرگنائزیشن ، حاجی صالح محمد میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ویسٹ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کراچی کے اشتراک سے چائلڈ پروٹیکشن آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا۔

جس میںمحترمہ عابدہ رحمان ، ڈپٹی ڈائریکٹر (V/A)ڈسٹرکٹ ویسٹ نے کہا کہ صوبہ سندھ میں18سال کی عمر تک کے بچوں کے حقو ق کی حفاظت کرناا ور ان کے تحفظ کو یقینی بنا نا ہے۔ جس میں بچوں کی مشاورت اور رہنمائی،قانونی مشاورت ، تعلیمی رہنمائی و مدد اور دیگر امور پر بچوں کو تربیت دینا اشد ضروری ہے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان نے کہا ”اگر ہم بچوں کے حقوق کے حوالے سے نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کریں تو ہمارے بچے نیک اور فرمانبردار ہونگے۔ اسلام نے بچوں سے محبت اور شفقت سے پیش آنے کا حکم دیا ہے۔

جبکہ اسلام میں مرد اور عورت دونوں کو برابر کے حقو ق دیئے گئے ہیں ، چاہے وہ شعبہ تعلیم ہو یا پھر دنیا کا کوئی اور شعبہ بچوں اور بچیوں کو یکسانیت کی بنیاد پر اپنے اپنے حقو ق دینے کا حکم ہے۔میری والدین سے التجا ہے کہ خدارا اپنے بچوں اور بچیوں کو بہتر تعلیم اور صحت مندانہ سرگرمیوں میں شرکت کروائیں”۔

اس موقع پر محترمہ شیما عارف، محترمہ راحیلہ ناز، طاہر محمود ، ڈاکٹر محمد زادہ ، ڈاکٹر مسکین شاہ، فوزیہ معصوم اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔
جاری کردہ :۔ میڈیاسیکریٹری