اسلام نے موجودہ حالات سے بھی زیادہ سخت حالات اور مصائب کا سامنا کیا ہے، زبیر صدیقی ہزاروی

Anjuman Talaba Islam Karachi

Anjuman Talaba Islam Karachi

کراچی: انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہ اسلام نے موجودہ حالات سے بھی زیادہ سخت حالات اور مصائب کا سامنا کیا ہے، اگر تاریخ کا بغور جائزہ لیں تو ابتداء سے ہی اسلام کو دبانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے،اس طرح کی پہلی کوشش مسلیمہ کذاب تھا جس نے جھوٹی نبوت کا دعویٰ کیا جس سے اسلامی لشکرنے جنگ کی، کربلا کا واقعہ اور امام عالی مقام امام حسین کی شہادت اسلامی تاریخ کا سب سے المناک سانحہ ہے۔

اموی حکومت اور عباسی حکومت کے بعد ایک وقت آیا کہ جیسے اسلامی سلطنتیں مسلسل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی چلی گئیں، اسلام نے تاتاری حملے اور صلیبی جنگوں کا بھی سامنا کیا اور پھر پوری دنیا میں ابھرتی ہوئی برطانوی بادشاہت بھی دیکھی جس نے کئی محاذ پر اسلامی مملکتوں کو شکست سے فاش کیا، مگر تاریخ اس بات کی بھی گواہ ہے کہ جب مسلمانوں نے اللہ کی رسی یعنی قرآن کریم کی تعلیمات اور احکامات کو مضبوطی سے تھام لیا تو مسلمان اپنے عروج کی جانب سفر کرنے لگے اگر عیش عشرت کی طرف گئے او ر قرآن و سنت سے غافل ہوئے تو پھر تاریخ نے مسلمانوں کو زوال کی جانب دھکیل دیا، اسی طرح پاکستان بھی تخلیق ہو، جب اللہ اور اس کے رسول ۖ اور اس کی کتاب سے وابستہ ہوئی تو پاکستان معرض وجود میں آگیا مگر جیسے قوم میں سرکشی پیدا ہوئی تو قوم معاشی اور معاشرتی بحران کا شکار ہوگئی۔

انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام یوم بدر کانفرنس اور دعوت افطار سے خطا ب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا کہ اسلامی لشکروںنے انتہائی ناگزیر حالات میں دشمن کے خلاف ہتھیار اٹھائے اور کبھی بھی تعداد پر بھروسہ نہیں کیا، مجاہدین اسلام کی استقامت کا ذریعہ اللہ عزوجل کی فتح و نصرت اور رسول اللہ ۖ کے نظام کی محبت تھی، جنگ بدر ہو، احد ہو، یمامہ ہو، قادسیہ ہو یا پھر با ب الاسلام سندھ کی فتح ہو، محمد بن قاسم کا لشکر صرف اٹھارہ ہزار جب کہ دشمن کی تعداد ایک لاکھ سے زائد تھی، انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام یوم بدر کانفرنس اور دعوت افطار سے خطا ب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم برادر سیف الاسلام نے کہا کہ اکھنڈبھارت کا خواب دیکھنے والے نریندر مودی اور مظلوم مسلمانوں پر ظلم کرنے والے راجا داہر میں کوئی فرق نہیں ہے۔

متحدہ طلبہ محاز کے نائب صدر اور انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹر ی بابر مصطفائی نے کہا کہ اسلامی جنگوں کے واقعات نوجوانوں میں غیرت مسلم اورجذبہ ایمانی کو اجاگر کرتے ہیں، مختلف جنگوں کے واقعات پر سیمینار ترتیب دے دیے ہیں، انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام یوم بدرکانفرنس اور دعوت افطار سے انجمن طلبہ اسلام ضلع کورنگی کے ناظم اسامہ مصطفی اعظمی، بن قاسم ٹائون کے ناظم محمد اسلم، گلشن اقبال ٹائون کے ناظم سید عمران قادری، نیو کراچی ٹائون کے ناظم حیدر علی، کورنگی ٹائون کے حسین انصاری، لیاقت آباد ٹائون کے ناظم محمد عمیر بلوچ ، شاہ فیصل ٹائون کے ناظم سید صہیب قادری نے بھی اظہار خیال پیش کیا، کانفرنس کے اختتام پر طلبہ کے دعوت افطار کر انعقاد کیا گیا، انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کی جانب سے ابتدائی سو راشن اور عید کے سوٹ بھی اسی کانفرنس کے اختتام پر تقسیم کئے گئے۔