عالم اسلام کو جی کیو ایم کی جانب سے شب نزول قرآن کی مبارکباد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شب نزول قرآن لیلة القدر میں عبادت کی سعادت حاصل کرنے والے اہل اہمان و تقویٰ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ اس بابرکت وسعد رات میں عبادت وریاضت کی سعادت حاصل کرنے والے اپنے گناہوں کی توبہ و استغفار اور عبادات و ریاضت کی قبولیابی کے ساتھ پاکستان کی سلامتی کیلئے بھی دعا کریںکیونکہ ملک اندرونی و بیرونی خطرات سے دوچار ہے۔

حکمرانون کی نا اہلی ومفاد پرستی نے وطن عزیز اور اس کے عوام دونوں ہی کو دہشتگردی ‘ بجلی ‘ پانی و گیس بحرانوں ‘ مہنگائی ‘ بیروزگاری ‘ غربت اور عدم تحفظ سے دوچار کردیا ہے جس کی وجہ سے عوام خود کشی پر مجبور ہوتے جارہے ہیں اس لئے شب نزول قرآن کو عبادت و ریاضت میں پانے والوں پر لازم ہے کہ وہ اپنی اور اپنی اقربأ کی بخشش و مغفرت کی دعا کے ساتھ اس ملک و قوم کے حق میں بھی دعا کریں کہ شاید رب کسی ایک کی دعا کو قبول فرماکر اس ملک پر منافقوں کو مسلط کرنے کی عوام کی خطاء کو درگرز فرمادے اور اس قوم کو مفاد پرست حکمرانوں اور ان تمام مسائل و مصائب سے نجات دلادے جن کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔