اسلام آپس میں اتحاد و بھائی چارگی گا درست دیتا ہے۔ مفتی نذیر جان نعیمی

MOTER CYCEL RAYLI EID MILAD UN NABI

MOTER CYCEL RAYLI EID MILAD UN NABI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انوار مجددیہ و انجمن غلام مصطفی ملیر کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے موٹر سائیکل ریلی اور ملیر کے مختلف گوٹھوں اور شہری علاقوں میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت اور پرچم کشائی کی تقریب میں مفتی نذیر جان نعیمی، مفتی محمود عثمان نعیمی، صوبائی مشیر کچی آبادی مرتضیٰ بلوچ، ضلع کونسل کے چیئر مین نعمان عبداللہ مراد، آغا کریم خان، وائس چیئر مین یوسی12غریب آباد لیاقت بلوچ، کونسلر سمیر بلوچ، عبدالواحد بلوچ ،منظور بلوچ ،طارق ،قادر مگسی ،غنی نبی گاڈائی ،محبوب رند ،مفتی غلام ذکریا ،قاری خرم ،مفتی غلام محمد نعیمی ودیگر سیاسی و مذہبی رہنمائوں ،کارکنان اور عوام نے شرکت عید میلاد النبی ۖ موٹر سائیکل ریلی محبت نگر ملیر ،جناح اسکوائر ،سعود آباد ،کھو کھرآپار ،غریب آباد گوٹھ ،غازی ٹائون ،بکرا پیڑی ،آسو گوٹھ اور دائود گوٹھ سمیت مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی گلشن نعیمیہ ملیر پر اختتام پذیر ہوئیاس موقع پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری ریلی کی حفاظت کے لئے موجود تھی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مفتی نذیر جان نعیمی ،مفتی محمود عثمان نعیمی ،صوبائی مشیر مرتضیٰ بلوچ اور ضلع کونسل کے چیئر مین سلمان عبداللہ مراد نے خطاب کیا اپنے خطاب میں مقررین نے کہاکہ اسلام آپس میں اتحاد و بھائی چارگی اور فرقہ ورآنہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کا درس دیتا ہے۔

سیرت طیبہ ۖ ہی ہمارا منشور ہے اس پر مکمل عمل کرکے ہم معاشرے میں سدھار لاسکتے ہیں بارہ ربیع الاول عیدوں کی عید ہے اس روز جشن منانا ہر مسلمان پر لازم ہے کیونکہ آقائے دوجہاں کی آمد سے دنیا میں اسلام پھیلا اور معاشرے میں چھائی ہوئی اندھیری رات کا خاتمہ ہوا ۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے پیارے رسول ۖ کی سیرت پر عمل اور دین اسلام کو پھیلانے کی توفیق عاء فرمائے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر