تبلیغ

Malaysian Tablighi Ijtema

Malaysian Tablighi Ijtema

مولانا محمد الیاس کاندھلوی کی قائم کردہ ایک اسلامی اصلاحی تحریک ہے جو 1926ء میں قائم کی گئی۔ بنیادی طور پر فقہ حنفی کے دیو بندی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ برصغیر پاک و ہند کے علاوہ ساری دنیا میں سرگرم ہے اس لیے اس کو دعوت و تبلیغ کی عالمی تحریک بھی کہا جاتا ہے۔

جماعت
جماعت اس تحریک کی ایک مخصوص اصطلاح ہے جو اس وقت استعمال کی جاتی ہے جب کئی افراد ایک مخصوص مدّت کے لۓ دین سیکھنے اور سکھانے کی خاطر کسی گروہ کی شکل میں کسی جگہ کا سفر کرتے ہیں ان کے دورے کی مدّت تین دن، چالیس دن، چار ماہ اور ایک سال تک ہو سکتی ہے۔ یہ افراد اس دوران علاقے کی مسجد میں قیام کرتے ہیں

گشت
کسی بھی جگہ کے دورے میں اپنے قیام کے دوران یہ افراد گروہ کی شکل میں علاقے کا دورہ کرتے اور عام افراد خصوصاً دوکاندار حضرات کو دین سیکھنے کی دعوت دیتے ہوئے مسجد میں مدعو کیا کرتے ہیں۔ اس عمل کو جماعت کی اصطلاح میں ‘گشت’ کہا جاتا ہے۔

تعلیم
عموما ظہر کی نماز کے بعد مسجد میں تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد ایک کونے میں مرتکز ہوجاتے ہیں اور کو‎ئی ایک فرد فضا‎ئل اعمال کا مناسب آواز میں مطالعہ کرتا اور اس کی تشریح بیان کیا کرتا ہے تاہم اس امر کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ نماز و تلاوت میں مشغول افراد کے انہماک میں خلل نہ پڑے۔

فضا‎ئل اعمال
دوسری تنظیموں کی طرح تبلیغی جماعت کے نصاب کو بھی کتابی شکل میں مرتب کیا گیا ہے جو فضا‎ئل اعمال کے نام سے موسوم ہے۔

رائے ونڈ اجتماع
عام طور پر اکتوبر کے مہینے میں لاہور کے قریب را‎ئے ونڈ میں تین روزہ سالانہ اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے لاکھوں افراد شرکت کرتے ہیں۔ اس موقع پر یہاں ایک عارضی شہر آباد ہو جاتا ہے۔

مدنی مسجد
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں واقع یہ مسجد کراچی میں تبلیغی جماعت کا سب سے بڑا مرکز ہے جہاں ہر جعمرات کو بعد نماز مغرب کراچی کی سطح پر اجتماع ہوتا ہے جس سے اہلسنت کے جید علمائے کرام وعظ کرتے ہیں۔ عوام کی ایک کثیر تعداد اس محفل میں شریک ہوتی ہے

وابستہ نامور شخصیات
مولانا طارق جمیل
جسٹس (ریٹا‎ئرڈ) رفیق تارڑ (سابق صدر پاکستان)
جنرل ضیاالرحمان (سابق صدر بنگلہ دیش)
ثقلین مشتاق (معروف کرکٹر)
شاہد آفریدی (معروف کرکٹر)
سعید انور (معروف کرکٹر)
محمد یوسف (معروف کرکٹر)
انضمام الحق (معروف کرکٹر)
لیفٹنٹ جنرل (ریٹا‎ئرڈ) جاوید ناصر (سابق سربراہ آئی ایس آئی)
لیفٹنٹ جنرل (ریٹا‎ئرڈ) مظفرعثمانی (سابق کورکمانڈر کراچی و سابق ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف)
معین اختر (اداکار)

Saeed Anwar Prayers

Saeed Anwar Prayers

Sunni Dawat-e-Islami Ijtema at Azad maidan

Sunni Dawat-e-Islami Ijtema at Azad maidan

IJTIMA TABLIGH DI RAIWIND PAKISTAN

IJTIMA TABLIGH DI RAIWIND PAKISTAN

IJTIMA TABLIGH DI RAIWIND PAKISTAN

IJTIMA TABLIGH DI RAIWIND PAKISTAN

IJTIMA TABLIGH DI RAIWIND PAKISTAN

IJTIMA TABLIGH DI RAIWIND PAKISTAN

IJTIMA TABLIGH DI RAIWIND PAKISTAN

IJTIMA TABLIGH DI RAIWIND PAKISTAN

IJTIMA TABLIGH DI RAIWIND PAKISTAN

IJTIMA TABLIGH DI RAIWIND PAKISTAN

Bishwa Ijtema the second largest congregation

Bishwa Ijtema the second largest congregation

Malaysian Tablighi Ijtema

Malaysian Tablighi Ijtema

Raiwind Tablighi Markaz

Raiwind Tablighi Markaz

Going for Tabligh

Going for Tabligh

Bishwa Ijtema five million Muslims

Bishwa Ijtema five million Muslims

Bijnor Tablighi Ijtima

Bijnor Tablighi Ijtima

Annual Ijtima at Raiwind

Annual Ijtima at Raiwind

Tablighi Ijtema

Tablighi Ijtema