اسلام آباد: افغان کچی بستی کے خلاف گرینڈ آپریشن آج ہو گا

Afghanistan Slum

Afghanistan Slum

اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق سبزی منڈی کے قریب افغان کچی بستی کے خلاف گرینڈ آپریشن آج ہو گا۔ آپریشن کا فیصلہ چیف کمشنر اسلام آباد کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔

گرینڈ آپریشن میں پولیس اور رینجرز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ذرائع کے مطابق آپریشن سے قبل افغان بستی کے چاروں اطراف پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ بستی کو جانے والے تمام راستے ٹریفک کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں۔

سی ڈی اے ممبر اسٹیٹ حمزہ شفقات نے کہا ہےکہ گرینڈ آپریشن کے لیے سی ڈی اے انفورسمنٹ کا عملہ تیار ہے۔ بستی گرانے کے لیے ہیوی مشینری کا استعمال کیا جائے گا۔