اسلام آباد : بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع

Benazir Bhutto International Airport

Benazir Bhutto International Airport

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع پر ہنگامی حالت نافذ کردی گئی، رن وے پر کھڑے طیاروں کی تلاشی کے بعد ائیرپورٹ کلیئر کر دیا۔

اسلام آباد کے بےنظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر صبح 8 بجے لندن سے آنے والی فون کال میں مائیک نامی شخص نے ایپرن اور رن پر موجود جہازوں کے بارے میں پوچھا مائیک نامی شخص نے کہا کہ اس میں سے کسی ایک جہاز میں بم رکھا گیا ہے۔

فلائٹ انکوائری لندن سے دی گئی اطلاع کے بعد ائیرپورٹ پر تھرتھلی مچ گئی۔ بم ڈسپوزل سکواڈ اور سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد ائیرپورٹ پہنچ گئی اور طیاروں کی تلاشی لینا شروع کردی اس دوران پانچ پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں اور دوحہ سے آنے والی پرواز کا رخ لاہور کی طرف موڑ دیا گیا۔

تلاشی کے دوران کسی بھی طیارے سے کوئی بم برآمد نہیں ہوا جس کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ نے تمام طیاروں کو کلیئر قرار دے دیا ۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق کلیئرنس کے بعد پروازوں کا آپریشن بحال کر دیا گیا۔