اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی مقامات، سرکاری سطح پر ویلنٹائن منانے پر پابندی لگا دی

Islamabad High Court

Islamabad High Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی مقامات اور سرکاری سطح پر ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی عائد کر دی۔

عدالت نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو ویلنٹائن ڈے سے متعلق نشریات اور کوریج فوری روکنے کا بھی حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ، عوامی مقامات اور سرکاری سطح پر ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی عائد ، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو ویلنٹائن ڈے سے متعلق نشریات اور کوریج فوری روکنے کا حکم۔

سماعت کے موقع پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے ہمارے روایات کے منافی ہے ، ہمارے ہاں لال رومال تحریک چلی ، وہاں لال گلاب کی ، عوامی مقامات پر ویلنٹائن ڈے منانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

عدالت نے وزارت اطلاعات ، وفاق ، چیئرمین پیمرا اور چیف کمشنر اسلام آباد سے 10 روز میں جواب طلب کیا ہے۔

درخواست گزار عبدالوحید نے موقف اختیار کیا تھا کہ ویلنٹائن ڈے کی تشہیری مہم جاری ہے ۔ ویلنٹائن ڈے اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی ہے ، اسے روکا جائے۔