اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران فاروق قتل کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی

Imran Farooq murder case

Imran Farooq murder case

اسلام آباد (جیوڈیسک) ہائی كورٹ نے عمران فاروق قتل كیس میں انسداد دہشت گردی عدالت كے جج كی طرف سے مقدمہ دوسری عدالت میں منتقل كرنے كی درخواست مسترد كرتے ہوئے فاضل جج كو مقدمے كی سماعت جاری ركھنے كی ہدایت كی ہے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق اسلام آباد كی انسداد دہشت گردی كی خصوصی عدالت كے جج سید كوثر عباس زیدی نے 21 اپریل عمران فاروق قتل كیس سننے سے معذرت كرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی كورٹ سے یہ مقدمہ دوسری عدالت میں منتقل كرنے كی استدعا كی تھی، فاضل جج نے وكیل صفائی منصور آفریدی كی جانب سے سخت جملوں كے تبادلے پر مقدمہ كی سماعت سے معذرت كی تھی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی كورٹ نے وكیل صفائی كے مس كنڈكٹ كا معاملہ پاكستان بار كونسل كو بھجوا دیا ہے اور انسداد دہشت گردی كی خصوصی عدالت كے جج سید كوثر عباس زیدی كو مقدمہ كی سماعت جاری ركھنے كی ہدایت كی ہے۔