اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی

Rain Weather

Rain Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر علاقے خشک موسم کی لپیٹ میں ہیں، موسم کی صورتحال بتانے والوں نے اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی نوید سنائی ہے۔

حالیہ بارشوں نے سرد موسم کی نوید تو سنا ڈالی تاہم ملک کے مختلف علاقے خشک موسم کی لپیٹ میں ہیں ۔ شہر اقتدار اسلام آباد میں آج موسم خشک ہے ، سورج کرنیں بکھیر رہا ہے ۔ لاہور میں بھی آج بارش کا امکان نہیں تاہم صبح اور شام کے اوقات میں گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔

کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج موسم خشک رہے گا جبکہ اتوار اور پیر کو اسلام آباد ، خیبر پختونخوا ، پنجاب کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کےس اتھ مزید بارش کی پیش گوئی ہے۔