اسلام آباد: مارکیٹس رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی

Markets

Markets

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی مارکیٹس رات 10 بجے تک کھلی رکھی جا سکیں گی۔ شام 6 سے رات 9 بجے تک لوڈ شیڈنگ بھی نہیں ہوگی۔

میڈیکل اسٹور اور ریسٹورانٹ 24 گھنٹے، جبکہ شادی ہال رات 10 بجے تک کھلے رکھے جا سکیں گے۔

چیمبر آف کامرس اسلام آباد میں تمام مارکیٹس کے صدور سے خطاب میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم نے مارکیٹس کی بندش کے فیصلے میں تبدیلی کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے تاجروں سے مشاورت کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔