اسلام آباد : پارلیمنٹ حملہ منصوبہ کیس کے ملزم کرنل (ر) تصدق بشیر گرفتار

Tasaduq Bashir Arrest

Tasaduq Bashir Arrest

اسلام آباد (جیوڈیسک) پولیس نے پارلیمنٹ حملہ منصوبہ کیس میں کرنل ریٹائرڈ تصدق بشیر کو باقاعدہ گرفتار کر لیا۔ عدالت نے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظور کر لیا۔

تھانہ شہزاد ٹائون پولیس نے پارلیمنٹ حملہ منصوبہ کیس میں ریٹائرڈ کرنل تصدق بشیر کو سول جج سہیل تھہیم کی عدالت میں پیش کیا اور چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا۔

تصدیق بشیر پر الزام ہے کہ اس نے دو ہزار گیارہ کو پارلیمنٹ ہائوس پر حملے کی منصوبہ بندی کی اور آٹھ اکتوبر کو شہزاد ٹائون سے پندرہ میزائل، نو ہینڈ گرینڈ اور دو خودکش جیکٹس برآمد ہوئی تھیں۔ اسلام آباد کی دوسری عدالت نے قتل کیس میں ملزم تصدق بشیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔