اسلام آباد سمیت پنجاب، فاٹا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بادل برسیں گے

Rain

Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ چھما چھم برستی بوندوں نے گرمی کی شدت میں کمی کر دی ، قلات ، ژوب میں بادل ابر کرم برس پڑا۔

پشاور ، چارسدہ ، مردان ، صوابی ، نوشہرہ ، کوہاٹ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل جم کر برسے اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو خوشخبری سنائی ہے کہ اسلام آباد ، بہاولپور، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، قلات ، ژوب ، مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش برسے گی۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ کراچی میں رات کو بوندا باندی کا امکان ہے ، لاہور میں آج سورج خوب چمکے گا اور پارہ بڑھنے کی بھی توقع ہے۔