سینٹورس اسلام آباد کے ماتھے کا جھومر اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں، کشمیریوں کا وطن عزیز کے لئے تحفہ ہے۔ انجینئر افتخار چودھری

Engineer Iftikhar Chaudhry

Engineer Iftikhar Chaudhry

اسلام آباد: اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے بڑی تنظیم حلقہ ء یاران وطن کے چیئرمین انجینئر افتخار چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا سب سے بڑا خوبصورت مال سینٹوریس اوورسیز کشمیریوں اور پاکستانیوں کی وطن سے محبت کا استعارہ ہے اس کی طرف اٹھنے والی بد نظریں ذلیل و رسوا ہوں گی۔

انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم ایک محنت کش نے باہر سے سرمائے کا بندوبست کر کے اسلام آباد کو ان دنوں میں سرمایہ کاری کا مرکز بنایا جب یہاں پیسہ لگانا مشکل کام تھا۔انجینئر افتخار چودھری نے سردار الیس اور تنویر الیاس کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ جو بھی پاکستانی یا کشمیری پاکستان میں پیسہ لگائے گا اسے پاکستانی عوام سر آنکھوں پر بٹھائیں گے۔