اسلام آباد :شمس کالونی ، پولیس ، رینجرز کا آپریشن ، 8 مشتبہ گرفتار

Police

Police

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں نے اسلام آباد کے علاقے شمس کالونی میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا ہے ۔ چار افغانیوں سمیت آٹھ مشتبہ افراد زیر حراست ، اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

تھانہ شمس کالونی پولیس نے رینجرز اور حساس اداروں کے اہلکاروں کے ہمراہ شمس کالونی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ۔ اس دوران متعدد گھروں اور ہوٹلوں کو چیک کیا گیا ۔ پولیس نے چار افغان باشندوں سمیت آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ۔ گرفتار افراد میں سے اکثر کے پاس کوئی شناختی دستاویز نہیں تھی ۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 5 بارہ بور رائفلز ، پستول اور 100 سے زائد گولیاں برآمد بھی برآمد کیں ۔ حراست میں لیے گئے تمام افراد کو مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے ۔