اسلام آباد : شیشہ کیفیز کے خلاف آپریشن، 3 کیفے سیل، 2 افراد گرفتار

Shisha Cafes

Shisha Cafes

اسلام آباد (جیوڈیسک) مجسٹریٹ علی جاوید کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے شہر میں شیشہ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔ جس کے دوران سیکٹر ایف سیون، ایف الیون اور ای الیون میں شیشہ سینٹرز پر چھاپے مارے گئے۔

انتظامیہ نے شیشہ فروخت کرنے پر تین کیفے سیل کر دیئے جبکہ دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

کارروائی کے دوران کیفے سے متعدد حقے اور فلیورز بھی قبضے میں لے لئے گئے۔