اسلام آباد : تیز رفتار کار بے قابو ہو کر دیوار سے ٹکرا گئی، دو افراد جاں بحق

Accident

Accident

اسلام آباد (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے لیک ویو پارک کے قریب کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو گئی اور دیوارسے جا ٹکرائی۔

جس سے گاڑی میں سوار دو افراد راجہ قندیل اور چودھری زین موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیں۔

پولیس کے مطابق حادثہ ہلکی بارش سے ہونے والی پھسلن کے باعث پیش آیا۔ واقعہ کی رپورٹ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کر لی گئی۔