اسلام آباد : ٹرین نے 2 غیرملکی طلباء کو کچل ڈالا

Train

Train

اسلام آباد (جیوڈیسک) ریسکیو حکام کے مطابق ایچ 10 کے علاقے میں دو غیرملکی طالبعلم ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ گئے۔

جس کے نتیجے میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں زیر تعلیم چین سے تعلق رکھنے والا مازونگ جاں بحق ہو گیا۔

جبکہ چین ہی کا دوسرا طالبعلم ماشوائے شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاش اور زخمی طالبعلم کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔