اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام جامعہ پنجاب میں یوم سوگ منایا گیا

Islami Jamiat Talaba Pakistan

Islami Jamiat Talaba Pakistan

لاہور: سانحہ گلشن اقبال پارک پر اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب نے آج کے دن کو یوم سوگ کے طور پر منایااس موقع پر ناظم جامعہ اسامہ نصیر نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ نہتی عورتوں اور معصوم بچوں پر حملے دہشت گردوں کے خوف کی علامت ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے عورتوں اور بچوں پر حملہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں

ناظم جامعہ نے جمعیت کے کارکنا ن کی رضاکارانہ سرگرمیوں کو سراہا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت کے زیر اہتمام ہونے والی دعائیہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوے کیاواضحہ رہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے پنجاب یونیورسٹی میں یوم سوگ منایا۔

دعائیہ تقاریب میں جزباتی مناظر دیکھنے کو ملے اور معصوم کلیوں کے مسل جانے پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ سانحہ گلشن اقبال پارک پر سخت سے سخت کاروائی کرے اور ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔