العصر اسلامک سنٹر ویانا کے زیراہتمام 10 ڈسٹرکٹ کے بڑے ہال میں سوموار سے روزانہ مجلس اعزا کا انعقاد کیا جائے گا۔ سید غالب شاہ

Syed Galib Shah

Syed Galib Shah

ویانا (اکرم باجوہ) امام بارگاہ العصر اسلامک سنٹر ویانا کے جنرل سیکرٹری سید غالب حسین شاہ نے العصر اسلامک سنٹر ویانا کی جانب سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ العصر اسلامک سنٹر ویانا کے زیر اہتمام 10 ڈسٹرکٹ kundlich gasse 5 1100 ویانا کے بڑئے ہال میں سوموار 3 اکتوبر سے روزانہ مجلس اعزا کا انعقاد کیا جائے گا۔

جومومنین و مومنات دور دراز سے تشریف لائیں گے اُن کے لیئے رہائش کا بھی انتظام ہوگا ۔مجلس روزانہ.30 7 بجے شام سے لیکر رات 9 بجے تک لنگر حسینی کے ساتھ احتتام پزیر ہوگی ۔مجلس میں خطاب علامہ راجہ احمد عباس آف لندن فرمائیں گے۔