اسلامی ملک میں شراب کی کھلے عام فروخت افسوسناک ہے۔ راجونی اتحاد

Toxic Alcohol Deaths

Toxic Alcohol Deaths

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ‘ این جی پی ایف چیئرمین عمران چنگیزی و دیگر ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب نوشی کے باعث ہلاکتوں اور اسلام کے نام پر قائم ہونے والے ملک میں شراب کی کھلے عام فروخت و استعمال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہلاکتوں کی ذمہ دار حکومت اور متعلقہ محکمے ہیں جن کی کرپشن ‘ رشوت ستانی ‘ مفاد پرستی اور جرائم کی سرپرستی کے باعث عوام ہر طرح سے غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔

قاتل بے فکر ہوکر مختلف طریقوں و حربوں سے انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔