اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا کی جانب سے انٹر نیشنل افطار ڈنر کا انعقاد آسٹریا کے وزیراعظم نے بھی شرکت کی

ویانا (اکرم باجوہ) 7 جون 2017 بروز بدھ کی شام ویانا 23 ڈسٹرکٹ Etap ریسٹورنٹ کے ہال میں اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا کی جانب سے انٹر نیشنل افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا آسٹریا کے وزیراعظم کے علاوہ آسٹریا میں مسلم ممالک کے سفارت خانوں کے نمائندوںاور سیاسی اور غیر سیاسی مسلم اور غیر مسلم کمیونٹی حکام اورریاستی سیکرٹری نے بھی خصوصی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا کے صدر ابراہیم نے تمام مہمانوں کا افطار ڈنر میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اُنہوں نے مذید کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ کاروائی کی اہمیت پر زور دیا اور مزید کہا کہ اسلام کا نام انتہا پسندی اور تشدد کے ساتھ غلط استعمال کیا گیا ہے۔مختلف مقررین نے روزہ کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔روزہ افطاری سے قبل آسٹریا کے وزیراعظم کریسٹین کرن نے اپنے مختصر خطاب میں مسلمانوں اور اکثریت سوسائٹی کے درمیان مشترکہ سوچ کے لیے کہا اور یہ کہ انسانی عظمت ناقابل تقسیم ہے اور آسٹریا کے ساتھ تعلق رکھنے والے مسلمانوں کا ایک مشترکہ مستقبل ہے ا ور تارکین وطن کے ساتھ مل کر کام کرنے اور ہر ایک اس پر متفق ہو اس پر زور دیا اور اپنی طرف سے مسلم کمیونٹی کو مکمل تعاون کا یقین دلایابعد اس کے حافظ سناد کی پُرسوز آذان کی آواز کے ساتھ روزہ افطار کیا گیا۔

International Iftar Dinner

International Iftar Dinner

International Iftar Dinner

International Iftar Dinner

International Iftar Dinner

International Iftar Dinner

International Iftar Dinner

International Iftar Dinner

International Iftar Dinner

International Iftar Dinner

International Iftar Dinner

International Iftar Dinner

International Iftar Dinner

International Iftar Dinner

International Iftar Dinner

International Iftar Dinner

International Iftar Dinner

International Iftar Dinner