اسلامی سال کا پہلا مہینہ

Muharram ul Haram

Muharram ul Haram

تحریر: ستارہ آمین کومل
محرم الحرام اسلامی کا پہلا مہینہ بہت حرمت والا مہینہ اللہ پاک کا مہینہ ہے، ہم اگر بنظر غائر جائزہ لیں تو ذی الحجہ کے مبارک ماہ میں مسلمان اللہ کے گھر کی زیارت کرتے فریضہ حج ادا کرتے دس تاریخ کو قربانی کرتے ہیں ذی الحج اسلامی سال کا آخری مہینہ ہے اور محرم الحرام پہلا مہینہ اس حرمت والے مہینے کی دس تاریخ نواسہ رسول صلی للہ علیہ و آلہ وسلم کی قربانی سے منسوب ہے۔

یعنی ہم مسلمانوں کی ابتدا بھی قربانی انتہا بھی قربانی پر ہے۔ ہم اپنے اللہ پاک کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے ، رب کا ہم پر احسان و کرم ہے کہ اس نے ھمیں اپنے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا امتی بنایا ایمان کی دولت سے نوازا ہم اس کی نعمتوں کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔

 Allah

Allah

ماہ محرم کی بڑی فضیلت ہے یہ مہینہ اسلام سے قبل بھی حرمت والا تھا یہودی یوم عاشورہ کا روزہ رکھتے تھے ،اس ماہ کی حرمت پہ قربان جائیں قبل از اسلام اس ماہ جنگ و قتال سختی سے منع تھے بعد میں اللہ کے حکم سے جنگ و قتال نہ کرنے کا حکم منسوخ ہوگیا۔ اس واجب الاحترام متبرک مہنے میں ادب و احترام و عبادت کا حکم ہے۔ حدیث مبارکہ میں ماہ رمضان کے روزوں کے بعد محرم الحرام کے روزوں کو افضل کہا گیا ہے دس محرم کے دن کو تاریخ عالم میں خصوصی اہمیت حاصل رہی ہے۔ اسی دن اللہ پاک نے حضرت آدم علیہ کی توبہ قبول فرمائی ،اسی دن حضرت نوح کی کشتی کنارے آن لگی ،حضرت عیسی کا یوم ولادت و آسمان پر اٹھایاجانا بھی دس محرم کو ہوا۔

حضرت ایوب کو مرض سے شفا حضرت یوسف کا کنویں سے نکلنا ،حضرت ابراہیم کی ولادت حضرت ادریس کا آسمانوں پر اٹھایا جانا ،حضرت سلیمان کو سلطنت کا عطا ہونا ،بھی یوم عاشور کے دن ہوا ۔ دس محرم کے روزے کے آگے یا پیچھے اک روزہ اور رکھنے کا حکم مثلا ہم نویں محرم یا گیارویں کا روزہ رکھیں ماہ محرم کی یکم تاریخ کا آغاز مراد رسول عمر فاروق ؓکے یوم شہادت سے ہوتا ہے۔

Imam Hussain

Imam Hussain

دس محرم کے دن کربلا کے تپتے صحرا میں جو جانیں قربان ہوئیں تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی، نواسہ رسول نے اس دن گھرانہ لٹا کر خود جام شہادت نوش فرمایا ۔ اللہ سے دعا کریں اللہ پاک ہم سب کے گناہ معاف فرمائے ،اسوہ حسین ؓپر چلنے کی توفیق دے۔ آمین

تحریر: ستارہ آمین کومل