جماعت اسلامی نارتھ کراچی زون کی کوششوں سے غیر قانونی طور پر زیر حراست شخص بازیاب

Jamaat-e-Islami

Jamaat-e-Islami

کراچی 19 اکتوبر 2016 (پ ر) جماعت اسلامی زون نارتھ کراچی سیکٹر 5-Jکے مقامی ناظم طاہر احمد، پبلک ایڈکمیٹی نارتھ کراچی عمران بیگ اور کوآرڈینیٹر پبلک ایڈ ضلع وسطی سجاد دارا کی کو ششوں سے نیوکراچی سیکٹر 5-J میں لڑکی کو اس کے گھر والوں سے ملوا دیا گیا جبکہ نیوکراچی سے غیر قانونی طور پر زیر حراست ایک شخص کو لیاقت آباد تھانے سے بازیاب کرا لیا گیا۔ امیر زون نارتھ کراچی طارق مجتبیٰ کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام اگر صحیح طور پر انجام دیں تو معاشرے میںامن و امان کی صورتحال پر قابو پانا کوئی مشکل کام نہیں۔ عام آدمی کو پکڑ کر ان سے رشوت طلب کی جاتی ہے۔

جبکہ با اثر افراد با آسانی طور پر قانون نافذ کرنے والوں کے چنگل سے آزاد ہو جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عام آدمی کو پولیس پر اعتماد نہیں رہا، پولیس کے ستائے ہوئے پریشان شہری جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی پر اعتماد کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کرتے ہیں کیونکہ اسے یقین ہوتا ہے کہ یہ وہ فورم ہے جہاں پر اس کے دکھوں کا مداوا ہوگا۔