اسلامی جمہوریہ پاکستان جمہوریہ پاکستان بنتا جا رہا ہے۔ جی کیو ایم

Pakistan

Pakistan

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انصاف اور مساوات اسلامی معاشرے کے بنیادی اصول ہیں اوریہ حقیقت ہے کہ انصاف و مساوات سے محروم معاشرے بد امنی و انتشار سے دوچار ہوکر تباہ و برباد ہوجاتے ہیں اور افسوس و بد قسمتی سے اقتدار پرستوں اور استحصالیوں نے ذاتی و گروہی مفادات کے حصول کیلئے جو نظام پاکستان میں وضع کیا ہے وہ انصاف و مساوات سے مکمل طور پر عاری ہے جس کی وجہ سے ناانصافی و معاشرتی ناہمواری نے دہشتگردی ‘ بد امنی اور جرائم و انتشار کو جنم دیکر معاشرے کو ناہمواری کی شاہراہ پر دھکیل دیا ہے۔

جہاں موجود مسائل ‘ مصائب اور بحران ہماری معاشرتی تباہی کے ساتھ قومی عدم استحکام کا باعث بھی بن رہے ہیں۔ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی ولا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ استحصالی عناصر پر مشتمل حکمران طبقہ انصاف ومساوات کا سب سے بڑا دشمن اور طبقاتی تضاد کے فروغ کا حامی ہے مگر جمہوریت کے تحفظ کی کوشش کی وجہ سے عدلیہ بھی ملک میں اسلامی و معاشرتی مساوات قائم کرانے اور انصاف کی فراہمی میں ناکام دکھائی دیتی ہے جس کی وجہ سے پاکستان اب اسلامی جمہوری پاکستان کی بجائے صرف جمہوریہ پاکستان بننے کی راہ پر چل نکلا ہے۔