اسلامک اسٹیٹ کا جنگی امور کا وزیر ہلاک کر دیا ہے، عراقی خفیہ ادارے

Islamic State

Islamic State

بغداد (جیوڈیسک) عراقی خفیہ ادارے نے بتایا ہے کہ دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگی امور کا نگران وزیر ایاد الجُمالی ایک ہوائی حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ داعش کے نائب کمانڈر الجُمالی کی ہلاکت مغربی عراقی شہر القائم میں ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق عراقی صوبے الانبار کے شہر القائم پر فضائی حملہ عراقی جنگی طیاروں نے بروز ہفتہ کیا۔ اس فضائی حملے میں الجُمالی کے دو دوسرے ساتھی بھی مارے گئے۔

عراقی فوج نے شامی سرحد کے قریب واقع قصبے القائم پر قبضہ رواں برس جنوری میں کیا تھا۔