اسلامی تعلیمات سے دوری نے معاشرے میں بے شمار خرابیاں پیدا کر دی ہیں۔ ایم اے تبسم

MA Tabassum

MA Tabassum

لاہور: ورلڈرائٹرز آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین ایم اے تبسم نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات سے دوری نے معاشرے میں بے شمار خرابیاں پیدا کر دی ہیں۔ اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے میں خیر ہی خیر ہے، اس وقت ہمارے معاشرے میں سود اور شراب فروشی کا کاروبار عام ہے سود لینے اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں۔

ان خیالات کا اظہارایم اے تبسم نے ورلڈ رائٹرز آرگنائزیشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی صدر محمد زاہد صدیقی،سیالکوٹ سے محمداسلم،پتوکی سے رشیداحمدنعیم،کاہنہ سے محمد اشفاق بھٹی،سیدصداحسین کاظمی،غلام مصطفی بھٹی،میاں نواز اشرف، شیخوپورہ سے ڈاکٹرایم ایچ بابرودیگر بھی موجود تھے۔

ایم اے تبسم نے کہاکہ سودکاکاروبارکرنے والوں کاخداسے اعلان جنگ ہے جبکہ شراب فروشی ونوشی اورحساب وکتاب کرنے والابھی جہنمی ہے ایسے کاروبارکااسلام میںسختی سے منع کیاگیاہے یہی ہمارے معاشرے میںبدامنی کے اسباب ہیںاسکے علاوہ چغلی وغیبت کرنا اوربہتان لگانا بہت بڑا گناہ ہے ایساکرنے والابھی جنت میںداخل نہ ہوگاہمیںچاہیے کہ معاشرے میںامن کی راہ ہموارکرنے کیلئے ایسے تمام کام جنکی اسلام میںاجازت نہ ہواجتناب کرناچاہیے ۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے علماء اپنی تقاریرمیںلوگوںکی اصلاح کرنے میںبہترکرداراداکرسکتے ہیں۔