اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹراحمد یوسف الدریویش کا دورہ مصر اور شیخ الازہر سے ملاقات

Mahmoud Yousuf Aldarwaish Tour Egypt

Mahmoud Yousuf Aldarwaish Tour Egypt

اسلام آباد: بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے سمر کی چھٹیوں کے دوران مصر کا علمی و مطالعاتی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے جامعہ الازہر کے شیخ امام الاکبر شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب،جامعہ ازہر کے صدر ڈاکٹر عبدالحی عزب،مکتبہ الاسکندریہ کے سربراہان اور جمعیة عربیہ اسلامیہ کے فتحی الملاالمین اوراسلامی یونیورسٹی کے سابق صدر ڈاکٹر حسن الشافعی سے ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں میں اسلامی یونیورسٹی میں علمی و عملی ترقی خصوصا پاکستانی معاشرہ کو براہ راست اسلامی مصادر سے واقف کرانے کے لئے عربی زبان سے واقف کرانے کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ جامعہ ازہر یونیورسٹی می اساتذہ کی تعداد میں اضافہ کرے گا ۔مکتبہ الاسکندریہ کے ذمہ داران نے یقین دلایا کہ ہم مخطوطات کی فراہمی سمیت مرکزی لائبریری کو جدید اسلوب میں ڈھالنے کے لئے معاونت کریں ۔

صدر جامعہ نے مکتبہ الاسکندریہ میں علامہ ااقبال پر ایک سمینار کا اہتمام کیا گیا تھا جو ڈاکٹر خالد فواد چیرمین بعثہ الازہریہ کی نگرانی میں منعقد پذیر ہوا ۔اس سمینار میں پاکستان اور مصر کے مابین دوستانہ تعلقات اور خاص طور پر علامہ اقبال کے افکار و نظریات سے مصر کی عوام کی محبت وعقیدت پر روشنی ڈالی گئی جس میں ذکر کیا گیا کہ مصر کی عوام پاکستان اور بالخصوص علامہ اقبال کی بے پناہ عزت وقدردانی کرتے ہیں۔مشیر الجمعیہ العربیہ فتحی الملا الامین نے کہا کہ اس طرح کے سیمینار مقامی و بین الاقوامی سطح پر منعقد کیے جائیں گے۔

ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے مصر کی مشہور تنظیم ”النور” کے ذمہ داران سے بھی ملاقات کی جس میں ڈاکٹر عبدالتواب سید محمد الامین ناظم عمومی اور سربراہ مجلس علمی ،ڈاکٹر احمد علی سلطان مدیر رابطة الاجامعات الاسلامیہ اور مستشار مصر کی مجلس تعلیمی شامل ہیں۔اس ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ عربی زبان کو موثر و قوی بنانے کے لئے مختلف سیمینار و ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ اسلامی رواداری کی روح اور دین اسلام کے دفاع کو یقینی بنایا جاسکے۔اسی طرح اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ فریقین مقامی و بین الاقوامی کانفرنسز و سیمینار کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ علمی و تحقیقاتی ریسرچ پیپروں کا تبادلہ کریں گے اور ساتھ ہی علمی و تحقیقاتی اور ثقافتی رسالوں کا بھی تبادلہ کیا جائے گا۔ دوران ملاقات اس بات پر زور دیا گیا کہ اسلامی یونیورسٹی میں عرب طلہ خصوصاً مصر طلبہ کو علمی تشنگی بجھانے کے لئے داخلہ کے حصول میں معاونت فراہم کی جائے اور ان کے پاکستان اور اسلامی یونیورسٹی میں حصول تعلیم کے راستے کھولے جائیں۔

مجمع اللغة العربی کے سربراہ اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے سابق صدر ڈاکٹر حسن الشافعی سے بھی صدر جامعہ نے ملاقات کی ۔اس ملا قات میں طے پایا کہ مجمع اللغة العربی اپنی نشریات و مطبوعات اور ڈکشنریز کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ ان ملاقاتوں میں ڈاکٹر اشرف عبدالرافع اور ڈاکٹر خالد فواد رئیس البعثہ بھی صدر جامعہ کے ہمراہ تھے۔

Mahmoud Yousuf Aldarwaish Tour Egypt

Mahmoud Yousuf Aldarwaish Tour Egypt

Mahmoud Yousuf Aldarwaish Tour Egypt

Mahmoud Yousuf Aldarwaish Tour Egypt