اسمعیلی کمیونٹی پر حملہ پاکستان کی معیشت پر حملہ ہے‘ امیر پٹی

Bus Attack

Bus Attack

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) صفورہ چورنگی پراسمعیلی کمیونٹی کی بس پر دہشتگردانہ حملے کے واقعہ پر اظہار افسوس اور شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ اسمعیلی برادری پر امن کمیونٹی ہے۔

جو صنعت و تجارت اور کاروبار سے وابستہ رہتے ہوئے نہ صرف قومی معیشت میں ریڑہ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے بلکہ طب و صحت کے شعبے میں علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ تعلیم کے میدان میں بھی خدمات انجام دیکر وطن عزیز کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہے۔

ایسی پر امن و ذمہ دار کمیونٹی پر دن دہاڑے دہشتگردانہ حملہ پاکستان میں کاروباری ‘ تجارتی ‘ صنعتی‘ تعلیمی ‘ ادبی و طبی سرگرمیوں کو سبوتاژ کرنے اور پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کے ساتھ اسٰعیلی کمیونٹی کو خوفزدہ کرکے پاکستان سے بھاگ جانے پر مجبور کرنے کی سازش ہے اسلئے حکومت کو فی الفور قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنانے اور اس سازش کے حقیقی ذمہ داران کو منظر عا م پر لانے کی ضرورت ہے۔