آئی ایس او کی سالانہ تعلیمی کانفرنس بعنوان ایجوکیشن اینڈ لیڈر شپ لاہور میں منعقد ہو گی

ELC

ELC

لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم یاور عباس نے مرکزی سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کی سالانہ تین روزہ ملک گیر تعلیمی کانفرنس بعنوان ایجوکیشن اینڈ لیڈر شپ کا آغاز 7 اپریل سے لاہور میں منعقد ہوگاجس میں ملک بھر ہزاروں طلبا ء شریک ہونگے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں پنجاب وخیبر ختونخواء کی تمام یونیورسٹیز کے دورہ جات جلد ہی مکمل کرلئے جائیں گے مرکزی سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ کانفرنسسے ماہرین تعلیم خطاب کریں گے جس میں جاب ہنٹنگ اسکلز،سیلف ریکگنائیزیشن،کرنٹ افئیرز آرٹ اور ڈیزائن ایگزیبیشن جیسے موضوعات شامل ہیں۔

کانفرنس کے انعقاد سے پروفیشنل اداروں میں زیر تعلیم طلباء میں تعلیمی میدان میں مفید ثابت ہوگی تین روزہ کانفرنس کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے جائے گے۔

سی ایس ایس اور پی سی ایس امتحانات کی خصوصی رہنمائی دی جائے گی جس کیلئے ماہرین تعلیم مفصل لیکچرز دیں گے۔