آئی ایس او کنونشن کا آغاز ہو گیا‎

ISO

ISO

لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا45واں سالانوید سحر کنونشن کا آغاز تنظیم کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقدپر لاہور کے مقام علی رضاآبادمیں ہوگیاتین روزہ کنونشن کاآغازشہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر اسکائوٹ سلامی سے ہوا۔

تقریب سے تنظیم کے مرکزی صدر علی مہدی ،امامیہ چیف اسکائوٹ تصور کربلائی اور علامہ شبیر بخاری نے خطاب کیا مرکزی صدر علی مہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امامیہ نوجوان ہی قوم و ملک کی امید ہیں امامیہ نوجوانوں بصیرت، اخلاص، مدیریت اور دشمن شناسی جیسی خصوصیات اپنا معاشرہ میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

امامیہ چیف اسکائوٹ تصور کربلائی نے اسکائوٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امامیہ اسکائوٹس اپنے صلاحیتیوں کو درک کریں تو معاشرہ میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں زلزلہ ہو سیلاب یا ملت و قوم پر کوئی بھی مشکلات اسکائوٹس نے ہمیشہ ملک و قوم کے کیلئے اپنی خدمات کو پیش کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔

علامہ شبیر بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو جدید زرائع ابلاغ سے مستفید ہوئے اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لئے اپنی توانائیوں کو صرف کریں انہوں نے نوجوانوں کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جوان اپنی زندگیوں کوتعلیمات قرآن و سیر ت محمد و آل محمد سے متمسک کرکے تزکیہ نفس انجام دیں سکتے ہیں۔

سابقہ مرکزی صدر برادر ناصر شیرازی نے امامیہ اسکاوٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا آئی ایس او کے نوجوانوں نے ہی پاکستان میں استعمار دشمنی کو زندہ رکھا ہوا ہے مرکزی صدر نے اسکائوٹس کے ہمراہ شہید ڈاکٹر کے مرقد پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس او کا کنونشن آئندہ روز تک جاری رہے گا کنونشن کے آخری روز نئے مرکزی صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جبکہ آج علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ،علامہ امین شہید ی نوید سحر کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں ملک کے گوش و کنار سے تشریف لانے والے آئی ایس او کے کارکنان شریک ہونگے۔

توقیر ساجد کھرل
03346232919