آئی ایس او ماہ صیام کے دوسرے عشرہ کو قرآن و امامت کے نام سے منائے گی

Lahore

Lahore

لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر سرفراز علی نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ماہ رمضان کے دوسرے عشرہ کے حوالے سے ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ا یس او ماہ صیام کے دوسرے عشرہ کو قرآن و امامت کے نام سے منا رہی ہے قرآن مجید کی تعلیمات و سیرت محمد و آل محمد کے حوالے سے ملک بھر میں پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا۔

15 رمضان المبارک ولادت امام حسن ع کے موقع پر ڈویژنز و یونٹس میں جشن کے پروگرامات منعقد کئے جائیں گے جبکہ شہادت امیر المونین حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر مجالس عزا کا اہتمام کیا جائے گا یوم علی کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی فرائض امامیہ اسکاٹس انجام دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او نے ماہ رمضان کے پہلے عشرہ کو قرآن و خوسازی کے نام سے منایا اس حوالے سے ملک بھر میں تربیتی ورکشاپس کا آغاز ہو چکا ہے۔