آئی ایس او کے زیر اہتمام ملک بھر کی اہم جامعات میں یوم حسین کا انعقاد

Yome Hussan

Yome Hussan

لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی کوآرڈینیٹر توقیر ساجد کے مطابق ملک بھر کی جامعات میں یوم حسین اور امام حسین کانفرنس کا اہتمام جاری ہے ماضی کی طر ح امسال بھی یوم حسین کے انعقاد کا مقصد طلبا میں پیغام امام حسین ع کی ترویج ہے پشاور یونیورسٹی ،میرپور یونیورسٹی ،کراچی یونیورسٹی میں یوم حسین منعقد ہو چکا ہے۔

جبکہ ملتان اور اسلام آباد ،کراچی کی دیگر جامعات میں یوم حسین اسی ہفتہ میں منعقد ہوگا جس میں درجنوں طلبا و طالبات نے شریک ہونگے ۔یوم حسین کی تقریب سے پشاور ،فیصل آباد ،کراچی اور جموں میں شیعہ سنی علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا ایک محض تذکرہ رسم شہادت نہیں بلکہ آئین زندگی اور عظیم درسگاہ ہے جہان سے صاحبان فکر و دانش معرفت حاصل کر کے کمال کی منازل طے کرسکتے ہیں ۔یونیورسٹیز میں یوم حسین ع کا منعقد ہونا نہ صرف باعث ثواب ہے بلکہ فکری رشد و ارتقا کا سبب بھی ہے۔

دنیا کے اندر اٹھنے والی بیداری کی تحریکیں کربلا جیسی درسگاہ کی وجہ سے ہیں جس نے ظالم اور جابر حکومتوں کے خلاف کھڑے ہونے لئے عزم و حوصلہ دیاملک میں جاری دہشت گردی ناامنی جیسی آفات کا مقابلہ صرف اور صرف باہمی اتحادو وحدت سے ممکن ہے جس کے احیا کے لئے عملی کوششیں کرنا ہمارے فرائض دینی میں سے ہے یہ وقت گوشی نشینی کا نہیں بلکہ میدان میں حاضر رہنے کا وقت ہے۔