آئی ایس او کے زیر اہتمام میٹرک طلبا کی تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہوگیا، نثار کاظمی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ محبین کے زیر اہتمام مری میں 10 روزہ تربیتی،فکری اخلاقی و تفریحی ورکشاپ کا آغاز ہوگیا جس میں میٹرک کے امتحانات سے فارغ طلبا ملک بھر سے شریک ہیں اس امر کا اظہار آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنمانثار کاظمی نے مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او میں ورکشاپ کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس میں کیا۔

ورکشاپ میں ملک بھر سے 500 سے زائد طلبا شریک ہیں مرکزی رہنما نثار کاظمی کاکہنا تھا کہ آئی ایس او ہر سال میٹر ک کے امتحانات سے فارغ طلبا کیلئے اسلام آباد میں ورکشاپ منعقد کرتی ہے تاکہ انکے تعلیمی رشد میں اضافہ کیا جا سکے امسال بھی محبین ورکشاپ بعنوان منتظرین امام مہدی عج بھمبروٹ مری میں منعقد کر رہی ہے ورکشاپ میں اخلاق ،سیرت ،احکام،حالات حاضرہ ،اسٹڈی سرکل اور قرآن مجید کے موضاعات پر علما کرام ،سابقین آئی ایس او اور اسکالرز گفتگو کریں گے طلبا میں اعلی تعلیم کے فروغ اور کیریئر گائیڈنس کے موضوعات پر خصوصی لیکچرز ہونگے جبکہ ورکشاپ کے آخری روز پوزیشن ہولڈرز یں انعامات تقسیم کئے جائے گے۔

Matriculation Students Training Workshops

Matriculation Students Training Workshops