آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کی سربراہی میں تنظیم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا

Lahore

Lahore

لاہور (پ ر) آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کی سربراہی میں تنظیم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سالانہ کنونشن کے نام و مقام کو زیر بحث لایا گیا اجلاس میں مرکزی عہدیدران نے شرکت کی چیئر مین کنونشن احسن نقوی نے کہا کہ تنظیم کا سالانہ تین روزہ 45 واں کنونشن لاہور میں منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلبا شریک ہونگے اجلاس میں طے پایا کہ مرکزی کنونشن بعنوان نوید سحر منعقد ہوگا جبکہ کنونشن کے آخری روز نئے میرکارواں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

احسن نقوی کا کہنا تھا کہ پہلے دو روز سیمینارز و شہدا کی یاد میں نشتوں کا انعقاد بھی ہوگا تین روزہ کنونشن میں علمائے کرام، وکلا حضرات، دانشور، انجینرز، دانشور اور پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں کے طلبا بھی شریک ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ کنونشن کے اہم پروگرامات میں اسٹڈی سرکلز، شب شہدا اور محب کنونشن سمیت نئے مرکزی صدر کا انتخاب و اعلان شامل ہیں۔