اسرائیل کے دفاع کے لئے اوباما کو ایک ارب ڈالر کی پیشکش کا انکشاف

Barack Obama

Barack Obama

یروشلم (جیوڈیسک) یہودی امریکن ارب پتی اور ریپبلکن رہنما شیلڈن اڈلسن کی جانب سے امریکی صدر براک اوباما کو اسرائیل کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے ایک ارب ڈالر کی پیش کش کا انکشاف ہوا ہے۔

اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے امریکی صدر براک اوباما کے چیف آف اسٹاف ڈینس مک ڈونف کے کوائف کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ 2013 میں کانگریس نے پینٹا گون اسرائیل کے لئے مشترکہ آئرن ڈوم سسٹم کی فنڈنگ کے حوالے سے ایک بل منظور کیا۔

جس کے فوراً بعد لاس ویگاس سے تعلق رکھنے والے ارب پتی شیلڈن ایڈلسن نے اس وقت سینیٹ میں اقلیتی رہنما ہنری ریڈ سے فون پر بات کی اور کہا کہ اسرائیل کے آئرن ڈوم اینٹی میزائل سسٹم کے لئے ایک ارب ڈالر اکیلا دینے کے لئے تیار ہوں، میرا یہ پیغام وائٹ ہاؤس تک پہنچا دیں۔

اسرائیلی اخباز نے مزید لکھا ہے کہ صدر اوباما نے اس پیغام کے جواب میں کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ میزائل کے لئے پرائیویٹ فنڈنگ اچھی مثال ہو گی، اوباما نے ہنری ریڈ سے کہا کہ شیلڈن اڈلسن کی آفر کو رد کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کردیں جس کے بعد یہ پیش کش مردہ ہو گئی۔