مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی شہید

Israeli soldiers

Israeli soldiers

فلسطین میں اسرائیلی مظالم رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے۔ اسرائیلی فورسز نے ایک فلسطینی کو حملہ آور قرار دے کر گولی مار کر شہید کر دیا۔ 38 سالہ فلسطینی کو بیت المقدس کے دمشق گیٹ پر فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔

حالیہ اسرا ئیل فلسطین تنازع میں اب تک 103 فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ اسرائیل نے ایک بار پھر فلسطین کا ریڈیو اسٹیشن بھی بند کر دیا ہے۔