ہم، اسرائیل کے تحفظ کے ساتھ غیر مشروط تعاون کریں گے: ٹرمپ

 Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

مذاکرات میں امریکہ۔اسرائیل تعلقات اور مشرق وسطی کے تحفظ و استحکام کے قیام کے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

وائٹ ہاوس کی طرف سے ملاقات سے متعلق جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق ٹرمپ اور نیتان یاہو نے ایران کے خطرہ تشکیل دینے کے موضوع سمیت متعدد موضوعات پر تعاون کے معاملے میں اتفاق رائے کا اظہار کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم ،اسرائیل کے تحفظ کے ساتھ غیر مشروط تعاون کریں گے اور داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد کے موضوع کو ترجیح دیں گے۔

مذاکرات میں فلسطین۔ اسرائیل مسئلے پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا یہ مسئلہ صرف دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہو گا۔

بیان کے مطابق ٹرمپ نے ماہِ فروری کے آغاز میں نیتان یاہو کو وائٹ ہاوس میں مدعو کیا ہے۔

تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد وائٹ ہاوس کی پہلی غیر ملکی مہمان کے برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے ہونے کا اعلان کیا تھا۔

جمعہ کے روز ‘مے’ کا دورہ واشنگٹن اور ٹرمپ کے ساتھ ملاقات متوقع ہے۔