اسرائیل کا شام میں فضائی کارروائیاں کرنے کا اعتراف

Israel,

Israel,

یروشلم (جیوڈیسک) اسرائیل نے پہلی دفعہ باضابطہ طور پر شام میں فضائی کارروائیاں کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔ عرب میڈیا کے مطابق وادی گولان میں فوجی کیمپوں کے دورے کے موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل شام میں شدت پسند تنظیم حزب اللہ کے ٹھکانوں اور اسلحہ مراکز کو نشانہ بناتی ہے ۔

اپنی کارروائیوں کا دفاع کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد حزب اللہ کو ایران کی جانب سے ملنے والا اسلحہ کو اسرائیل کے خلاف استعمال کرنے سے روکنا ہے ۔ شام میں فضائی کارروائیوں سے متعلق اسرائیل کا یہ پہلا باضابطہ طور پر پہلا اعتراف ہے ۔