اسرائیل : تل ابیب میں قدامت پسند یہودیوں کی فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 7 زخمی

Tel Aviv Violence

Tel Aviv Violence

تل ابیب (جیوڈیسک) فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے نو بجے سارونا مارکیٹ میں پیش آیا۔ مارکیٹ اسرائیلی وزارتِ دفاع اور فوج کے مرکزی دفتر کے قریب ہے۔

فائرنگ ہوتے ہی افراتفری پھیل گئی اور لوگ جان بچانے کے لئے ادھر ادھر بھاگتے رہے۔ پولیس کے مطابق دونوں حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں ایک زخمی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے دونوں حملہ آوروں کا تعلق فلسطین سے ہے۔ واقعے کے بعد سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔