اسرائیل 25 دن کے اندر ترکی کو 20 میلین ڈالر کا معاوضہ ادا کرئے گا

Assembly

Assembly

ترکی (جیوڈیسک) ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے والے عالمی معاہدے کے خاکہ بل کو قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔

اس معاہدے کی رو سے اسرائیل 25 دن کے اندر ترکی کو 20 میلین ڈالر کا معاوضہ ادا کرئے گا اور اس کے بعد پراسرائیل پر دائر کیے جانے والے تمام مقدموں کو ختم کر دیا جائے گا۔

ترکی،عبرانی اور انگریزی زبان میں تیار معاہدے کے متن میں اگر مطلب مختلف ہو تو انگریزی زبان کے معاہدے کو بنیادی حیثیت دی جائے گی۔

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے آواخر ہفتہ حزب اختلاف کیساتھ ملاقات کرتے ہوئے معاہدے کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ معاہدے کے خاکہ بل پر آج خارجہ امور کا کمیشن غور کر ے گا۔