اسرائیل ‘ امریکہ و بھارت گٹھ جوڑ پرامن مستقبل کیلئے خطرہ ہے: یم آر پی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سعودی عرب میں مسجد پر فائرنگ کے دہشتگردانہ واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے ایصال ثواب کیلئے دعا اور واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ اسرائیل ‘ امریکہ و بھارت گٹھ جوڑ دنیا کے امن و مستقبل کیلئے خطرہ بن چکا ہے اور دنیا بھر میں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے ان تینوں ممالک کا ہاتھ اور سرمایہ پوشیدہ ہے اور اب ماہ محرم میں یہ تینوں ممالک نہ صرف پاکستان ‘ ایران اور سعودی عرب ‘ بنگلہ دیش ‘ ملائیشیا اور دیگر اسلامی ممالک میں دہشتگردی کے ذریعے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔

بلکہ بھارت کی سرکاری دہشتگرد تنظیم ”را“ کی جانب سے وزیراعظم پاکستان ‘ حافظ سعید اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ سیکورٹی اداروں کے سربراہان و اعلیٰ افسران کو بھی نشانہ بنانے جانے کے منصوبے کا انکشاف بھی ہوچکا ہے اسلئے اسلام دشمن سامراجیوں کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے نہ صرف سعودیہ ‘ پاکستان ‘ ایران ‘ بنگلادیش اور ملائیشیا اتحاد ناگزیر ہوچکا ہے بلکہ حکومت پاکستان و سعودیہ کو بھی اپنے اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر مثبت اقدامات کرنے اور مذہبی و سیاسی قیادت کو عوام میں انتشار و نفاق کا خاتمہ کرکے اتحاد بین المذاہب ‘ اتحاد بین المسلمین اور اتحاد بین المسالک کی مہم کے ذریعے ملک و ملت اور قوم کو متوقع خطرات و خدشات سے محفوظ بنانے کیلئے اپنا اپنا دیانتدارنہ ‘ فعال اور مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔