اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے بارہ سالہ فلسطینی بچہ شہید

Israeli Firing

Israeli Firing

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی قصبے الرام میں کل منگل کی شام قابض اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر ایک بارہ سالہ فلسطینی بچے کو شہید کردیا۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فورسز کی فائرنگ سے 12 سالہ محیی صدقی الطباخی کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہاں پر فلسطینی شہری احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فلسطینی لڑکے پر گولیاں نہیں چلائیں البتہ الرام کے مقام پر پرتشدد احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور صوتی بم استعمال کیے گئے تھے۔