اسرائیلی پارلیمنٹ نے مغربی کنارے میں نئی یہودی آباد کاری کا بل منظور کر لیا

Israeli Parliament

Israeli Parliament

یروشلم (جیوڈیسک) اسرائیلی پارلیمنٹ کے اراکین نے اکثریت سے اُس متنازعہ بل کی ابتدائی منظوری دی ہے۔

جو مقبوضہ فلسطینی علاقے مغربی کنارے میں نئی یہودی آباد کاری سے متعلق ہے۔ بل کی حمایت میں ساٹھ جبکہ مخالفت میں اُنچاس ووٹ آئے۔

بل کی باقاعدہ منظوری سے مغربی کنارے میں چار ہزار نئے مکانات کی تعمیر کو قانونی حیثیت مل جائے گی۔ اسرائیل کو مغربی کنارے میں نئی آباد کاری پر عالمی برادری کی شدید تنقید کا سامنا ہے۔