اسرائیلیوں نے ایک اور فلسطینی کو گولی مار دی، 2 ہفتوں میں 42 شہید

Shooting Incident in Gaza

Shooting Incident in Gaza

فلسطین (جیوڈیسک) کشیدگی کی فضاء کو کم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون آج فلسطین پہنچ رہے ہیں جہاں وہ مغربی کنارے کے شہر رملا میں فلسطینی رہنما محمود عباس سے ملاقات کریں گے۔

اس کے علاوہ امریکی دفتر خارجہ نے اسرائیلی عوام کو قانون اپنے ہاتھ میں نہ لینےکی ہدایت جاری کر دی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے حماس کے رہنما حسن یوسف کے گھر کا محاصرہ کر لیا ہے جس کی وجہ سے حماس اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان مزید جھڑپوں کا بھی خطرہ موجود ہے۔