اسرار الحق نے منصوبہ کی تیاری کی غرض سے وزیرآباد پوسٹ آفس کا دورہ کیا

Israr ul Haq

Israr ul Haq

وزیرآباد (عدیل احمد خان لودھی سے) پاکستان پوسٹ آفس نے صارفین کیلئے ڈاک کے نظام کو بہتر بناتے ہوئے سال کے 365 دن سروسز کا منصوبہ بنایا ہے اس سلسلہ کی وزیرآباد سمیت ملک کے گیارہ شہروں سے ابتداء کی جا رہی ہے۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ محکمہ ڈاک لاہور اسرار الحق نے منصوبہ کی تیاری کی غرض سے وزیرآباد پوسٹ آفس کا دورہ کیا اس موقعہ پرسپرنتنڈنٹ اسرار الحق اور سنیئر پوسٹ ماسٹر وزیرآباد خالد محمود ہاشمی نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ ڈاک جدید تقاضوں کے پیش نظر صارفین کی ڈیمانڈز کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف تبدیلیاں لارہا ہے۔19اکتوبر کو وزیرآباد میں 24گھنٹے سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔

پورا سال ڈاک کی سروس فراہم کرنے سے لوگوں کے خطوط اور پارسل وغیرہ جلد از جلد منزل مقصود پر پہنچ سکیں گے انہوں نے کہا کہ محکمہ ڈاک اندرون ملک شہر شہر گائوں گائوں کے علاوہ بیرونی دنیا میں وہاں تک عوام الناس کے رابطوں کو یقینی بناتا ہے جہاں تک کسی بھی کوریئر کمپنی کی آج کے اس جدید دور میں بھی رسائی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ڈاک قومی ادارہ ہے جو برسوں سے عوام الناس کو اپنی خدمات فراہم کررہا ہے پورا سال سروسز فراہم کرنے کے قابل ستائش اس منصوبہ سے یقینا شہریوں کو سستی اور معیاری ڈاک کی سہولتیں میسر آسکیں گی ۔شہریوں نے محکمہ ڈاک کے اس اقدام کو سراہا ہے۔