مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر برصغیر کی تقسیم نامکمل ہے، شجاعت

Chaudhry Shujaat

Chaudhry Shujaat

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر برصغیر کی تقسیم کا ایجنڈا نامکمل ہے۔

لاہور میں برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد سے ملاقات کے دوران چودھری شجاعت نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے، کشمیری عوام کے دل بھی پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی بجائے وزیراعظم بیرونی دورے کر رہے ہیں ، یوں لگتا ہےکہ حکمران کشمیر ایشو پر سنجیدہ نہیں۔