مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم نے اقوام عالم کی آنکھیں کھول دیں: حاجی قیصر امین بٹ

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنمااور سابق ایم پی اے حاجی قیصر امین بٹ نے کہاہے کہ جنرل اسمبلی میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف اپنا کر اپنی اعلیٰ ترین ذمہ داری کا حق ادا کردیاہے۔

کشمیر ایشو پر کھل کر بات کرکے انہوں نے ایک مرتبہ پھراقوام عالم کی آنکھیں کھول دی ہیں ۔حاجی قیصر امین بٹ نے کہاکہ ایک طرف وطن عزیز پاکستان وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی شب و روز خدمات کی بدولت ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

دوسری جانب عمران خان اور اس کی ٹیم ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے اگر عمران خان کو زیادہ فکر لاحق ہے تو پھر وہ آئندہ الیکشن کا انتظار کریں عوام خود فیصلہ کریگی کہ وہ ترقی پسند پاکستان چاہتی ہے یاکہ عمران خان کا پاکستان۔

حاجی قیصر امین بٹ نے کہاکہ روز بروز عوام کو بیوقوف بنانے سے بہتر ہے کہ عمران خان کوئی ڈھنگ کا کام شروع کرلیں تاکہ وطن عزیز پاکستان تمام مسائل سے نکلتے ہوئے پوری دنیا کے سامنے سربلند ہوسکے۔